میری تحریر میری سوچ کی عکاس ہے۔

میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر



میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر 

راہ رو آتے گئے اور کارواں بنتا گیا

آج سے تقریباً 3/سال پہلے جب میں نے اعظمی گروپ کی بنیاد رکھی تھی تو میرے ذہن میں یہ بات بالکل نہ تھی کہ ایک دن وہ آئے گا جب یہ نام صرف ایک شخص تک ہی محدود نہیں بلکہ حقیقت میں ایک گروپ کی شکل اختیار کرلے گا۔ جہاں صرف میں نہیں بلکہ میرے ساتھ اور بھی لوگ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔ اور ہم اس حالت میں ہونگے کہ ہم اپنی ویب سائیٹ اور اپنا اینڈ رائڈ سافٹ ویئر منظرِ عام پر لاسکیں گے۔ جس کے ذریعے ہم اسلام کی تعلیمات کو گھر گھر پہنچا سکیں گے۔
لیکن آپ سب کی محبت اور ہمارے ایڈیٹرز کی انتھک محنت اور بڑوں کی دعائیں اللہ کی مدد شاملِ حال رہی اور ہم نے ویب سائیٹ بھی شائع کی سافٹ ویئر بھی منظرِ پر لائے بس دعا کریں کہ ہمارے مقاصد میں جو چیزیں شامل ہیں اللہ اسےاپنے وقت پر پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اور میں آپ سب کو بتاتا چلوں کہ انہیں مقاصد میں سے ایک مقصد یہ بھی ہے کہ رمضان کے لئے ایک ایسا سافٹ ویئر منظرِ عام پر لایا جائے جس میں روزے ، تروایح، اعتکاف اور عیدالفطر کے تمام فضائل و مسائل کو ایک جگہ جمع کردیا جائے۔ تاکہ اگر رمضان کے مبارک مہینے میں ہم اور آپ کسی مسئلے سے دوچار ہوں تو ہمیں کہیں بھاگنے دوڑنے کی ضرورت نہ ہو بلکہ آج جو ہمارے روز مرہ کے استعمال کی چیزیں ہوگئی ہیں یعنی کی ہمارا موبائل اسی سے اس مسئلے کا حل نکال لیا جائے۔
اس سافٹ ویئر پر کام شروع ہوچکا ہے بس دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اسے کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اس سافٹ ویئر کا Beta ورژن ان شاء اللہ پہلی شعبان تک آپ سب کے سامنے پیش کر دیا جائے گا تاکہ اس میں کیا کمی اور کیا خامیاں ہیں اسے رمضان سے پہلے دور کر لیا جائے۔
باقی سافٹ ویئر جیسے جیسے تیار ہوتے رہیں گے ہم آپ کو خبر کرتے رہیں گے ۔ ان شاء اللہ

@mzazmi1

محمد زاہد الاعظمی

تازہ ترین اپڈیٹ کیلئے ہمیں ٹیوٹر پر فالو کریں۔

فالو کریں